پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ،مگر کس طرح؟ بادام کو اس طریقے سے استعمال کریں، حیرات انگیز فوائد

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہاہے کہ باقاعدگی سے بادام کھانے سے جسم میں موجودنقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔بادام کے حوالے سے طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اس میں متعدد وٹامنز اور ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو صحت مند اور شخصیت کو خوبصورت بناتے ہیں۔امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کھانا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہے

وہیں جسم سے برے کولیسٹرول کو نکال باہر کرتا ہے۔پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی سائنسداں پینی کرس ایتھرٹن نے اپنی تحقیقات کو جرنل آف نیوٹریشن میں شائع کرایا ہے۔پینی کرس کے مطابق اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بادام کھانا خود ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے، جس کی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس طرح بادام کھانے سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور دل دشمن کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ بادام ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور دل کی شریانوں سے ایل ڈی ایل کشید کرکے جسم سے باہر نکال دیتا ہے۔ماہرین نے بادام کھانے والوں کے خون میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار معلوم کی تو تصدیق ہوئی کہ یہ دل کے لیے بھی بہت مفید ہے۔محققین کے مطابق اگرچہ صرف باداموں سے امراض قلب کے خطرے کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، مگر پھر بھی اسے بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک صحت مند غذائی انتخاب ثابت ہوتا ہے جو کہ جسم کو گڈ فیٹ، وٹامن ای اور فائبر بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم اسے ہر بیماری کا علاج قرار نہیں دیتے، تاہم اعتدال سے اسے کھانا، خاص طور پر جنک فوڈ پر ترجیح دینا صحت مند زندگی کے لیے اچھا اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 50 مرد و خواتین کو 6 ہفتوں تک بادام کا استعمال کرایا گیا،نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ 43 گرام بادام کھانا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…