پشاور(سی پی پی )پشاور میں پولیو کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے سات نجی اسکولوں کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارورائی کے دوران سات اسکولوں کو سیل کر دیا ہے۔ کاروائی ڈپٹی کمشنر محمد علی اضغر کی ہدایت پر کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان بابر بن عطاکے مطابق ان اسکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے جنہوں نے پشاو میں رواں سال 23 اپریل کو چھ روزہ مہم کے دوران
پولیو کی وجہ سے بچوں کی حالت غیر بتا کر منفی پروپیگنڈ کیا تھا اور پورے شہر میں افراتفری کا ماحول پیدا کیا ۔ منفی پروپیگنڈے سے نا صرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تھا بلکہ شہری سراپا احتجاج تھے۔ترجمان بابر بن عطا کے مطابق کمشنرپشاورکی سربراہی میں کمیٹی نے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ سیل کیے جانے والے ا سکولوں میں دارالکلام ماڈل اسکول، اقرا اسکول،حال مارک اسکول، پشاور کیمبرج اسکول، مسلم اسٹینڈرڈ، آکسفورڈ پبلک اسکول پاین بریز اسکول شامل ہے۔