جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم صحت کے شعبہ میں اصلاحات کا جلد اعلان کریں گے،ڈاکٹر ظفر مرزا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد:وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولی کلینک ہسپتال میں مریضوں کے رش کو کم کرنے اور اصلاحات کے ذریعے ہسپتال میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی ہفتہ وار بنیادں پر فیصلے کرکے عملدرآمد کو یقینی بنائے گی تاکہ جلد از جلد ہسپتال میں بہتری کو یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار وزیر صحت داکٹر ظفر مرزا نے منگل کے روز پولی کلینک ہسپتال کے دورہ کے موقع پر

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دورہ کے موقع پرپولی کلینک ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد حنیف نے وزیر صحت کوہسپتال کو درپیش چیلنجز اور ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیر صحت نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا،جہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجے کے بارے میں بھی سوالات بھی کئے۔اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آج میں ایک اعلانیہ دورے پر پولی کلینک آہوں، ان دوروں کا مقصد وزیر اعظم کے ویژن کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور صحت کے شعبہ میں بہتری لانا ہے۔ ان کے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ویژن اور ہدایت کے مطابق پمزہسپتال میں اصلاحاتی کام کا آغاز کردیا ہے، اب ہم نے پولی کلینک میں بھی بہتری کیلئے کام کا آغاز کرنا ہے اور آج کا دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عنقریب صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے اصلاحات کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج دورے کے موقع پر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں سے میری ملاقات ہوئی ہے،اگر چہ پولی کلینک میں پروفیشنل ڈیوٹی دینے کے حالات بہت اچھے نہیں اس کے باوجود ڈاکٹر پولی کلینک میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال 1966 میں 8 بیڈ کا بنا تھا اور آج یہ تقریباً ساڑھے پانچ سو بیڈز کا ہسپتال بن چکا ہے اس کا انفراسٹرکچر اب تک وہی ہے۔ ہسپتال میں 7 سے 8 ہزار لوگ علاج معالجے کے لیے آتے ہیں، مریضوں کا لوڈ زیادہ ہے اور جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے بہت رش ہے ۔ یہاں بے شمار مسائل میں نے دیکھے ہیں۔ میں کوئی تنقید نہیں کر رہا ، میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ یہاں کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز سے ملکر ہم ان

مسائل اور مشکلات کو دور کریں گے اور ہسپتال میں علاج ومعالج کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پولی کلینک ہسپتال اور اس کے زیر انتظام ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکز صحت کے مابین ایسا نیٹ ورک تشکیل دیں یں جس میں ریفرل سسٹم ہو۔ ڈاکٹر ظفر مراز کا کہنا تھا کہ آج اس ضمن میں کچھ اہم

فیصلے کرلئے ہیں جس میں ہسپتال کے اندر اصلاحات کے زریعے بہتری لانے کیلئے ابتدائی طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں جو ہفتہ وار فیصلے کرے گی اور ان فیصلوں پر عمل درآمدکروائے گی۔ کچھ فیصلے آنے والے دنوں میں ہنگامی بنیادوں پر ہوں گے اور انشااللہ چند مہینوں میں ایک فعال ہیلتھ سسٹم بنا لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…