امریکامیں پہلی مرتبہ انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی کے استعمال کی اجازت،قیمت جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

25  مئی‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن نے انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کی کمر کے پٹھوں میں پیدا ہونے والی ‘زولجنسما’ نامی بیماری

کے ایک دفعہ علاج پر کم سے کم 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے برابر رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ اس اعتبار سے یہ انسانی تاریخ کی مہنگی ترین دوائی قرار دی جاتی ہے۔دنیا کی یہ مہنگی ترین دوائی شیر خوار بچوں کے پٹھوں میں پیدا ہونے والے ایک خلل کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ عارضہ لاحق ہونے کے بعد دو سال سے کم عرصے کے دوران مریض کو موت کے منہ میں لے جاتا ہے۔زولجنسما نامی بیماری کی بیش قیمت دوائی امریکی میڈیسن کمپنی نوفارٹز نے تیار کی ہے جس کی مالیت 21 لاکھ 25 ہزار ڈالر ہے۔امریکا میں مذکورہ بیماری کا ہر سال شکار ہونے والے بچوں کی تعداد 400 ہے۔ یہ دوائی دو سال سے کم عمر بچوں کو ہفتے میں دوبار دی جاسکے گی۔مہنگی دوائی تیار کرنے والی کمپنی نوفارٹز کا کہنا تھا کہ وہ دوائی کو انشورینس کمپنیوں کے ذریعے صارفین تک پہنچانے کی سہولت مہیا کرے گی۔ کمپنی کی طرف سے دوائی کی باقاعدہ گارنٹی دی جائے گی اور اثر نہ کرنے پر رقم واپس کی جا سکے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…