لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب مینٹل ہیلتھ آرڈیننس میں ترامیم کا حکم دے دیا۔انہوں نے یہ حکم محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ اجلاس میں پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ایازمحمود، ڈاکٹر فوزیہ خان، ڈاکٹر عمران افضل، پروفیسر سعد بشیرملک، پروفیسر الطاف قادر، پروفیسر روحی خالد، پروفیسر ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر مدثر حمید اور
میاں زاہدالرحمن نے بھی شرکت کی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے خصوصی سنٹر آف ایکسیلنسی قائم کیا جائے گا۔ پنجاب مینٹل ہیلتھ آرڈیننس میں ترامیم کا بنیادی مقصد پرانے آرڈیننس 2001میں موجودسقم کو دور کرنا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے بہترین علاج معالجہ کیلئے ماہرنفسیات بھرتی کئے جائیں گے۔ مینٹل ہسپتال میں اینٹی ایڈکشن سنٹر میں مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جاری ہے۔