جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے سے متعلق تحقیقات مکمل، 534 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پھیلنے سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی ہیلتھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایچ آئی وی پھیلنے کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق رتوڈیرو میں 14 ہزار سے زائد لوگوں کی اسکریننگ کی گئی جن میں 534 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا افراد میں

270 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں ، 534 متاثرہ افراد میں 70 فیصد کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔واضح ہے کہ لاڑکانہ میں سرکاری ڈاکٹر کی جانب سے ایڈز پھیلانے کا انکشاف ہوا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا مریض ہے، ڈاکٹر نے مبینہ طور پر انتقاماً اپنا مرض بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد میں منتقل کیا، جان بوجھ کو مریضوں کے جسموں میں ایک ہی سرنج سے ایچ آئی وی وائرس داخل کیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…