پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روزے کی حالت میں آنکھ اور کان میں دوا ڈلوانے ، خون کے ذریعے شوگر چیک کرنے ، انسولین یا کسی بھی قسم کا انجکشن لگانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ماہرین نے واضح کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملکی و غیر ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دل ، گردے اور شوگر کے امراض میں مبتلا افراد ڈاکٹروں کے مشورے سے نہایت آسانی کے ساتھ پورے رمضان کے روزے رکھ سکتے ہیں ،مریضوں کو چاہیے کہ وہ رمضان کا مہینہ شروع ہونے سے پہلے اپنے معالجین سے مشورہ کر لیں ۔اتائیوں کے پاس جانے سے گریز کریں، روزے کی حالت میں آنکھ اور کان میں دوا ڈلوانے ، خون کے ذریعے شوگر چیک کرنے ، انسولین یا کسی بھی قسم کا انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

حاملہ خواتین روزہ رکھ سکتی ہیں لیکن اگر ان کی اور ان کے بچے کی جان کو خطرہ ہو تووہ روزہ توڑ سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارماہرین نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان میں منعقدہ پانچویں رمضان اور زیابطیس کانفرنس کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے کیا ، کانفرنس کا انعقاد بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبٹالوجی اینڈ کرائنالوجی ،رمضان اور حج اسٹڈی گروپ نے ڈار انٹرنیشنل الائنس کے تعاون سے کیا تھا، کانفرنس سے برطانیہ، قطر، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، مصر،ترکی سمیت مشرق بعیداور افریقہ کے ماہرین نے شرکت کی ،کانفرنس سے انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے اعزازی صدرپروفیسرعبد الصمد شیرا، معروف گائناکولوجسٹ ڈاکٹر شبین ناز مسعود ، متحدہ عرب امارات سے آئی ہوئی ماہر ڈاکٹر اسما دیب، برطانوی ماہر زیابطیس ڈاکٹر عظمیٰ خان، ڈاکٹر عبد الجبار اور کانفرس کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر یعقوب احمدانی نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ماہر صحت اورکارنیل یونیورسٹی دوحہ سے وابستہ پروفیسر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ گردے کے امراض میں مبتلا افراد حتیٰ کہ وہ لوگ جو ڈائیلیسز کروا رہے ہیں وہ بھی روزہ رک سکتے ہیں لیکن انہیں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ گردے کے مریضوں پر ترکی ،سعودی عرب اور پاکستان میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزے کا گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا،

لیاقت نیشنل اسپتال سے وابستہ ماہر امراض قلب ڈاکٹر کلیم اللہ شیخ کا کہنا تھا کہ دل کے مریضوں کے لیے روزے فوائد بے تحاشہ ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے انسان کے کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور وزن میں کمی ہوتی ہے جس سے دل کے دورے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اب تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ روزہ رکھنے سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اومحض چند ڈگری بلڈ پریشر کم ہونے سے دل کے دورے کے امکانات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں، اسی طریقے سے روزہ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے اور موٹاپے میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے

جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں،دارالعلوم کراچی سے وابستہ مفتی نجیب خان کہنا تھا کہ روزے داروں کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرنا چاہیے اور اگر ان کا ڈاکٹر انہیں کسی بات سے منع کرے تو انہیں اس کی رائے کو مقدم جاننا چاہیے ، حاضرین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شرعی طور پر کانوں اور آنکھوں میں دوا ڈالنے ، روزے کی حالت میں سوئی چبھوکر شوگر چیک کرنے ، انجکشن اور ڈرپ لگوانے اور دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ان کا کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں اگر جان جانے یا جسم کے اعضاء کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو تو روزہ توڑا جا سکتا ہے ، جس کے بدلے میں صرف قضا روزہ رکھنا ہوگا،

ان کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون اپنی یا اپنے بچے کی جان کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لیے روزہ توڑ سکتی ہے ، کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر اور سی پی ایس پی کے وائس پریذیڈنٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ زیابطیس اور رمضان کانفرنس کروڑوں مسلمانوں میں آگہی پھیلانے کا سبب بن رہی ہے جس کے لیے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں ، انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اتائیوں کے پاس جانے کے بہ جائے ماہرین صحت اور ڈاکٹروں سے رجوع کریں تاکہ ان کی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے ،معروف ماہر امراض زیابطیس پروفیسر ڈاکٹر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہزاروں پرائمر کیئر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے تاکہ وہ زیابطیس کے مریضو ں کو پیچیدگی سے بچا سکیں ، انہوں نے اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کوپیش کش کی کہ ان کا ادارہ زیابطیس کے پوسٹ گریویجویٹس تربیتی کورس مرتب کرنے کے لیے اپنی خدمات مہیا کر سکتا ہے جب کہ ان کے ماہرین اساتذہ کو بھی تربیت دے سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…