پاکستان کے بڑے شہر میں کتنے سو افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

12  مئی‬‮  2019

مکران (این این آئی)بلوچستان کے ڈویژن مکران کے شہر تربت میں 300 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 310 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آئے جن میں 2 سو 50 افراد کا تعلق کیچ، 31 کا لسبیلہ، 27 کا گوادر، ایک کا آوران اور پنجگور سے ہے۔تربت کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر فاروق رِند کے مطابق تمام مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں لائے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ تک 107 مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں

زیرِ علاج تھے۔ڈاکٹر فاروق رِند کے مطابق یہ تمام افراد مختلف وجوہات کے باعث ایچ آئی وی کا شکار ہوئے ’بعض افراد کو سرنج کے استعمال، منشیات کیلئے استعمال ہونے والے آلات اور کچھ افراد کو جسمانی تعلقات سے یہ مرض منتقل ہوا۔حالیہ چند دنوں میں سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر بچوں سمیت 282 افراد میں ایچ آئی وی منتقل کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں اس کے علاوہ 10 مئی کو سندھ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 56 کیسز سامنے آئے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…