پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے : حکماء

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے روزہ اور ہماری صحت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم محمد افضل میو

حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حامد محمود، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے- دور حاضر کی عام اور پریشان کن امراض موٹاپا‘ بلڈپریشر‘ ذیابیطس‘ امراض قلب‘ معدہ‘ جگر‘ آنتوں اور گردوں کے امراض کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات پائیہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ مندرجہ بالا امراض کی بڑی وجہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، نظام ہضم کی خرابی اور روزمرہ معمولات میں عدم توازن جیسے عوامل شامل ہیں جس سے معدہ خراب ہو جاتا ہے- حکیم محمد افضل میونے کہا کہ روزہ رکھنے سے معدے کو آرام ملتا ہے- اس عرصہ میں معدہ کی اصلاح ہوتی ہے- روزہ رکھنے سے ’’قوت‘‘ ہضم کے عمل پر صرف ہونے کی بجائے بدن سے فاسد اور ردی مادے خارج کرتی ہے جس سے جسم مضر صحت مواد سے پاک ہو جاتا ہے۔ حکیم سید عمران فیاض نے کہا کہ جس طرح کسی گاڑی کے انجن کو ایک خاص مدت اور حد تک چلنے کے بعد ٹیوننگ یا سروس کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح قدرت نے جسم انسانی کی ٹیوننگ کا بھی روزہ کی صورت میں اہتمام کر دیا ہے تاکہ اعضاء انسانی کی سروس ہو سکے اور وہ آئندہ بہتر انداز میں کام کرتے رہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…