جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات، پانی، پھل اور جسم کو تقویت بخشنے والی اشیا کا استعمال کیا جائے،معروف معالج کی گفتگو

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

خالق نگر(این این آئی) ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کاہنہ ڈاکٹرفرحان علی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں روزہ بھوک پیاس کی مشقت کو برداشت کرنے کی بہترین تربیت ہے جو روح کو تازگی عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ بندہ پروردگارِ عالم کی

خوشنودی کیلئے اپنی پسندیدہ اور محبوب چیزوں سے کچھ وقت کیلئے پرہیز کرے۔ڈاکٹرفرحان علی نے کہا کہ رمضان المبارک تربیت نفس کا مہینہ ہے جس کا مقصد انسان کو جسمانی ،روحانی اور نفسیاتی اصلاح کی طرف مائل کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہاروہ گزشتہ روز این این آئی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کررہے تھے،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان ودیگربھی موجودتھے، انہوں نے مزیدکہا کہ گرمی کے روزے جتنے طویل ہوتے ہیں اس میں احتیاط بھی اتنی ہی ضروری ہے، سحر و افطار میں کھانے پر ہاتھ ہلکا رکھیں ورنہ بیمار ہوسکتے ہیں، شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں، ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔افطار کے وقت چونکہ معدہ کئی گھنٹوں سے خالی ہوتا ہے اوراس میں تیزابیت موجود ہوتی ہے ، ایسے میں اگر زیادہ تلی ہوئی چیزیں مرچ مسالے کھائیں گے تو یہ تیزابیت کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔ڈاکٹرفرحان علی نے مزیدکہا کہ رمضان المبارک کے دوران بدہضمی، معدے کی جلن اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سحروافطار میں احتیاط ضروری ہے۔ افطاری کے فوری بعد زیادہ پانی پینے سے بھی گریز کریں، افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات، پانی، پھل اور جسم کو تقویت بخشنے والی اشیا کا استعمال کیا جائے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…