نیویارک(این این آئی)امریکا میں تین بندروں کی ہارٹ سرجری کی گئی ، برونکس چڑیا گھر میں کئی بندروں کی جلد موت کی وجہ امراض قلب پائی گئی تھی۔نیویارک کے اسپتال میں تین گیلیڈا (Geladas) نسل کے بندروں کی کھال کے نیچے وائرلیس لوپ ریکارڈر لگائے
گئے تاکہ بندروں کی دھڑکن اور کسی بھی بے ترتیبی پر نظر رکھی جاسکے۔سرجری کرنے والے کارڈیالوجسٹ کے مطابق یہ کم و بیش انسانوں میں کی جانے والی سرجری ہی کی طرح کی جاتی ہے ،واضح رہے کہ گیلیڈا نسل کے بندر ایتھوپیا میں پائے جاتے ہیں۔