پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن ،جعلی جوس تیار کرنے والی 5 فیکٹریاں پکڑی گئیں ، 1344 لیڑمضر صحت جوس برآمد

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک میںملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری کرتے ہوئے کولا ڈرنکس کے بعد مختلف برانڈز کے جعلی جوس تیار کرنے والی 5 فیکٹریاں پکڑ لیں ، 1344 لیڑمضر صحت جوس،525 لیڑجعلی

کاربونیٹڈ ڈرنکس،5 ہزار 300 خالی ڈبے برآمدکرلئے گئے ۔بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور کیمیکل کو تلف کردیاگیا جبکہ 5 گیس سلنڈر، 3فلنگ مشینیں، سٹوریچ ٹینک، جعلی لیبلز اور دیگر خام مال بھی برآمد کیا گیا ۔ مرید کے میں استعمال شدہ خالی بوتلوں کو دوبارہ بھر کے سپلائی کرنے والی فیکٹری کو بھی سیل کردیاگیا ۔کیمیکلز اور گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔اوکاڑہ میں ندیم آئس ڈرنک جبکہ ساہیوال میں آفتاب جوس،ندیم جوس اور کاشف جوس فیکٹری کو سیل کیا گیا۔فیکٹری میں مصنوعی فلیورز، کھلے رنگوں اور کیمیکلز سے مضرصحت جوس تیار کیا جا رہا تھا۔پھلوں کا جوس تیار کرنے والی فیکٹریوں میں پھل نام کی کوئی چیز موجود نہیں پائی گئی۔جوس کے نام پر کیمیکلز کو دلکش پیکنگ لگا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ عوام بازار کی ڈبہ بند ڈرنک کی نسبت گھر کے بنے تازہ جوس کو ترجیح دیں۔ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں۔انہوںنے کہاکہ گلی محلوں میں جعل ساز مافیا کے ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریںاور کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن یا فیس بک پر ان باکس کر یں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…