پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجے گاڑ لیئے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پر ہوشربارپورٹ جاری کر دی گئی

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجے گاڑ لیئے، سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔صوبے میں مجموعی طورپر 16ہزار115 مریض جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی وائرس سے 1182 افراد متاثر ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس پھیلنے لگا،

جس نے محکمہ صحت سندھ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اسی سلسلے میں سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیڑو میں رواں ماہ 24 اپریل کو 12بچوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے ان 12بچوں کی دوبارہ اسیکریننگ کی جس میں سے ابھی تک 5بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ24سالہ نوجوان کی ہلاکت بھی اسی مرض میں ہوئی ہے۔ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک بچہ کے والدین متاثرہ بچہ کو کراچی میں علاج کی غرض سے لے گئے تاہم سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کا ابھی تک متاثرہ بچہ کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ دیگر5 متاثرہ بچوںکی تلاش جاری ہے ۔دریں اثنا سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبے میں ایچ آئی وی ایڈز وائرس سے 31 مارچ تک کی جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ اب تک صوبے میں مجموعی طورپر 16ہزار115 مریض ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ ہیں، ان میں سے 15 ہزار 876 ایچ آئی وی اور239 ایڈزکے مریض شامل ہیں۔کراچی میں مجموعی طور پر ایچ آئی وی وائرس سے 1182 افراد متاثر ہیں، ان میں سے 78افراد مکمل ایڈزکے مریض ہیں ، سب سے زیادہ مریض کراچی میں تشخیص ہوئے، جو سندھ کا مجموعی طورپر 72فیصد بنتا ہے، دوسرے نمبر پر لاڑکانہ ہے جہاں ایچ آئی وی کے 2016مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے5 مریضوں کا مکمل ایڈزکا مرض لاحق ہے لاڑکانہ میں 12.7فیصد ایچ آئی وی کے مریض رپورٹ ہیں۔تیسرے نمبر پر حیدرآباد شہر ہے، جہاں ایچ آئی وی کے581مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں 2 افراد ایڈز کے مرض کا شکار ہیں، سکھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 157 ہے جبکہ ایڈز کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔میرپورخاص میں 164مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے ایڈز کا ایک مریض رپورٹ ہوا، سانگھڑ میں 199مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی جبکہ قمبر میں112مریض ایچ آئی وی میں رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…