رمضان سے قبل بڑا آپریشن ، 3جوس فیکٹریاں سیل ،مشینری اور سامان ضبط جانتے ہیں جوس کیسے تیار کیا جارہا تھا؟پڑھ کر آپ خریدنا ہی بند کردینگے

25  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے مضر صحت جوس اور پلپ تیار کرنیوالی 3 جوس فیکٹریاں سیل کر کے مشینری اور سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ 16 ہزار کلو پلپ،11ہزار لیٹر تیار مشروبات،2 ہزار لیٹر کیمیکلز

اور فلیورز برآمد کر لیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں لاہور اور ساہیوال کے مضافات میں کاروائیاں کی گئیں۔لاہور میں کوٹ عبدالمالک کے قریب کاشف جوس فیکٹری کو سر بمہر کیا گیا، ساہیوال میں ندیم جوس اور آفتاب جوس یونٹ کو سیل کیا گیا، جوس کی تیاری میں کھلے رنگوں، کیمیکلز اور زائدالمیعاد فلیورز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جوسز پر غلط لیبلنگ، فوڈ لائسنس، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر کاروائی کی گئی، ناقص اور مضر صحت جوسز کی بڑی سپلائی رمضان المبارک کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور ملاوٹ دیکھتے ہی ہمیں اطلاع دیں،اطلاع بذریعہ ہیلپ لائن، فیس بک، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ درج کروائی جا سکتی ہے۔ملاوٹ سے پاک پنجاب کے خواب کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…