ڈسکہ(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایاجائیگا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا کے حوالہ سے پید اہونیوالے خدشات ‘تشخیص اور علاج بارے شعور کی آگاہی دینا ہے ‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور سے آگاہی کا عالمی دن (انٹرنیشنل نائزاوئیر نیس ڈے )آج منایاجائیگا مذکورہ دن
اقوام متحدہ کے زیراہتمام 1970سے ہر سال باقاعدگی کیساتھ 25اپریل کو منایاجاتا ہے جس کا مقصد شور سے پید اہونیوالی ماحولیاتی آلودگی اس کے انسانوں اور جنگلی حیات پر مضر اثرات سمیت دیگر امور کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنا ہے اس موقع پر الیکٹرانگ میڈیا پر خصوصی پروگرامات نشرکئے جائینگے ۔