ریاض(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دکھی انسانیت کی مدد کے لیے قائم کردہ ریلیف مرکز کے زیراہتمام یمن کے امراض قلب کے شکار 80 بچوں کے دلوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے زیراہتمام یمن کے المکلا کے علاقے میں امراض قلب کے شکار چار
بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کہ 11 بچوں کے دل کے اندرونی حصوں کی سرجری کی گئی۔یمنی بچوں کے دل کے آپریشنز کے حوالے سے شاہ سلمان مرکزکی طرف سے رضاکارنہ مہم شروع کی گئی تھی۔ یہ اس مہم کا دوسرا مرحلہ ہے۔گذشتہ سوموار سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 80 یمنی بچوں کے دل کا آپریشن کیا گیا۔