صنعاء (این این آئی )بین الاقوامی غیر حکومتی تنظیم اوکسفیم نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں متعدی مرض ہیضے کی وبا وسیع علاقے میں کسی بھی پھوٹ سکتی ہے۔ اب تک اس مرض میں مبتلا تین ہزار انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،یمن کو اس بیماری کے پھیلاؤ سے بچانے کے لیے ہنگامی بنیاد پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ
ہیضے سے ممکنہ طور پرمتاثرہ مریضوں کی تعداد اب دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اوکسفیم کے مطابق امدادی تنظیمیں وبا کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انٹرنیشنل ایجنسی نے مزید کہا کہ اب تک اس مرض میں مبتلا تین ہزار انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اوکسفیم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ یمن کو اس بیماری کے پھیلاؤ سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔