جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پنگریو اورگردونواح کے علاقوں میں ہیپاٹائٹس کا مرض انتہائی خطرناک صورت اختیارکرگیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

پنگریو(این این آئی)پنگریو اورگردونواح کے علاقوں میں ہیپاٹائٹس کا مرض انتہائی خطرناک صورت اختیارکرگیا ہے اوراس مرض کے باعث ہونے والی اموات بھی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں اس سلسلے میں مزیدتین افرادجن میں پریس کلب پنگریو کے سابق صدرطارق بشیرکمبوہ کے چچا محمداسحاق.پرائمری ٹیچر

سچل احمدانی اورپنگریو کے سیاسی وسماجی رہنما راناسلیم کی اہلیہ اس مرض کے باعث فوت ہوگئے۔ جس سے علاقے میں ہیپاٹائٹس کے باعث فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین سو سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ سکیڑوں افراد اس مرض کا شکار ہیں پنگریو کے نواحی دوبڑے دیہاتوں حاجی دین محمد اوربخشو خان لوند سمیت چھوٹے بڑے قصبوں دیہاتوں اورشہروں میں درجنوں مریض زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں علاقے میں بڑے پیمانے پرہیپاٹائٹس کامرض پھیلنے اوراس مرض کے باعث ہونے والی اموات میں تشویشناک حد تک تیزی نے علاقے کے عوام میں خوف کی لہرپیداکردی ہے عوام جہاں اس مہلک مرض کے تیزی سے ہھیلا کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں وہیں پرحکومت سندھ اوروفاقی حکومت کی بے حسی پربھی عوام میں شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں اس سلسلے میں مقامی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پنگریو اوردیگرملحقہ علاقوں میں زیرزمین پانی انتہائی مضرصحت ہے مگرنہری پانی کی قلت کے باعث عوام یہ مضرصحت پانی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے مگروفاقی اورسندھ حکومت کی جانب سے اس سنگین معاملے کا نوٹس نہیں لیا جارہامتاثرہ مریضوں کے ساتھ ساتھ مرض کے مزید پھیلاکوروکنے کے لیے ویکسین بھی نہیں کی جاریی جس کی وجہ سے یہ مرض مزیدخطرناک حدتک پھیلنے اوراموات کی شرح مزیدبڑھنیکا خدشہ پیداہوگیا ہے علاقے کے سماجی اورعوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور فوری طورپرمتاثرہ مریضوں کوویکسین اوردیگرادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس مرض کے پھیلا کوروکنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ اس مرض کے باعث ہونے والی اموات روکی جاسکیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…