انٹیاناناریو(این این آئی )بحر ہند کی جزیرہ ریاست مڈغاسکر کو خسرے کی شدید وبا کا سامنا ہے۔ اب تک اس وبا کے پھیلنے سے ہونے والی اموات بارہ سو سے تجاوز کر چکی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ہزاروں
بچوں کو ابھی تک ویکسین دستیاب نہیں ہو سکی ہے۔ مڈغاسکر کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بدترین وبا سے ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افراد خسرے کے مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ امریکا میں بھی خسرے کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔