ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

گانے کی ویڈیو میں اسکول طالبہ کا بولڈ ڈانس بھارتی گلوکار کو مہنگا پڑ گیا

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا کو نئے گانے کی ویڈیو میں اسکول کی طالبہ کے لباس میں اداکارہ کا بولڈ ڈانس کروانا مہنگا پڑ گیا۔مشہور پنجابی گلوکار گرو رندھاوا اپنے نئے گانے ازول نمبر کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آگئے، انہیں انسٹاگرام پر تبصروں کا آپشن بند کرنا پڑگیا۔سوشل میڈیا صارفین اور ناقدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اس میوزک ویڈیو میں اسکول طالبہ کو جنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے اور استاد، شاگرد کے رشتے کو نامناسب اور رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں میں گرو رندھاوا کو ایک فوٹوگرافی ٹیچر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کلاس کی گروپ تصویر لینے کے منتظر ہیں۔ اسی دوران اداکارہ انشیکا پانڈے اسکول یونیفارم میں آتی ہیں اور رقص پیش کرتی ہیں، جس پر گرو کا کردار واضح طور پر مسحور نظر آتا ہے، بعد ازاں انشیکا عام کپڑوں میں بولڈ ڈانس کرتی ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اخلاقی طور پر غلط رشتے کو دلکش انداز میں پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جب انسٹاگرام پر اعتراض کیا گیا تو گلوکار نے کمنٹس بند کر دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…