پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی نژادامریکی تنویر احمد کاگورنر پنجاب کو’’ہیپاٹائٹس بچائو پروگرام‘‘کیلئے3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی ) پاکستانی نژادامر یکی تنویر احمد نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو’’ہیپاٹائٹس بچائو پروگرام‘‘کیلئے3 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا سر مایہ ہیں ‘نئے پاکستان میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے‘ملک میں امیر اور غر یب کی تفر یق ختم کر کے دو نہیں’’ایک پاکستان ‘‘بنانے کا وعدہ پورا کیا جائیگا۔

موجودہ حکومت نے اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کر دیا ہے ۔ بدھ کے رو زگور نر ہائوس لاہور کے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے نیویارک میں فنڈریزنگ کی تقر یب کے دوران پاکستانی نژاد امریکی تنویر احمد نے ملک بھر کی جیلوں کے قیدیوں اور غر یب مر یضوںکیلئے شروع کیے جانیوالے ’’ہیپاٹائٹس بچائو پروگرام‘‘کیلئے3ملین ڈالرز دینے کا اعلان کردیا جبکہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہا ہے ملک میں پہلی بار غر بت کے خاتمے کیلئے’’احساس‘‘پروگرام اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام کا مقصد صرف اور صرف ملک میں غر یب عوام کو انکے حقوق اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہیپاٹائٹس کا مر ض خطر ناک حد تک پھیل چکا ہے جسکے خاتمے کیلئے ’’ہیپاٹائٹس بچائو پروگرام‘‘شروع کیا جاچکا ہے ایسے اضلاع جہاں پر ہیپاٹائٹس کے مر ض میں اضافہ ہورہا ہے وہاں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس اور کر پشن کی وجہ سے پاکستان کو معاشی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے مگر جلد قوم کو معاشی مسائل سے بھی نجات ملے گی ۔ ‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…