پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناتحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے : وزیر صحت پنجاب

8  اپریل‬‮  2019

سرگودھا(این این آئی)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت اورتندرستی اللہ پاک کی اولین نعمتوں میں سے ایک ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناتحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے

اپنے پیغام میں بتایا کہ پرائم منسٹرصحت اقدامات سے شعبہ صحت میں نئی اصلاحات کے ذریعے پنجاب کی عوام کوریلیف دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئرسسٹم کودورحاضرکے تقاضوں کے مطابق ہموارکرکے لوگوں کیلئے صحت کی بہترین اوریکساں سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اورادویات کی فراہمی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجارہا۔ تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔انہون نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام میں تبدیلی لا کر مریضوں کو جدید علاج معالجہ مہیا کریں گے۔ جس سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحاتی پروگرام کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کی عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی صورت میں بہترین تحفہ دیاہے۔صحت انصاف کارڈ غربت کی لکیرسے نیچے گرجانے والے خاندانوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کے مترادف ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…