ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

صوبائی وزیرصحت پنجاب کا صحت کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی پیغام

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ صحت مندماحول اورمعاشرہ صحت مندزندگی کی بنیادرکھتاہے ۔ صحت اورتندرستی اللہ پاک کی اولین نعمتوں میں سے ایک ہے۔ صحت کا عالمی دن منانے کا بنیادی مقصدصحت مندمعاشرہ اور

ماحول کی اہمیت کواجاگرکرناہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناناتحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔پرائم منسٹرصحت اقدامات سے شعبہ صحت میں نئی اصلاحات کے ذریعے پنجاب کی عوام کوریلیف دینگے۔ہیلتھ کیئرسسٹم کودورحاضرکے تقاضوں کے مطابق ہموارکرکے لوگوں کیلئے صحت کی بہترین اوریکساں سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اورادویات کی فراہمی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجارہا۔ تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے اور ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام میں تبدیلی لا کر مریضوں کو جدید علاج معالجہ مہیا کریں گے۔ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحاتی پروگرام کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کی عوام کیلئے صحت انصاف کارڈ کی صورت میں بہترین تحفہ دیاہے۔صحت انصاف کارڈ غربت کی لکیرسے نیچے گرجانے والے خاندانوں کے زخموں پرمرہم رکھنے کے مترادف ہے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک طبی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…