اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

محکمہ ہیلتھ قصور کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی منانے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(این این آئی)محکمہ ہیلتھ قصور کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی منانے کے حوالے سے ایک تقریب گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کی رہنما مزمل مسعود بھٹی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اظہر امین

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ‘ای پی آئی انچارج ڈاکٹر محمد خالد،پروگرام ڈائریکٹر چوہدری امتیاز وڑائچ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور اشرف ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب اللہ ، ڈاکٹرکمال مصطفی اورلیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد شہزاد نے بچوں کی غذائیت سے آگاہی ہفتے کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی اچھی صحت کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کیلئے گھر گھر آگاہی فراہم کرنا ہے تا کہ بچوں کی غذائی قلت کو دوراور ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا کہ ضلع میں غذائیت سے متعلق ہفتہ آگاہی 8سے 13اپریل تک منایا جائیگا جس میں محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو وٹا منز مہیا کرینگی اور اس ویک کو منانے کا مقصد ماں اور بچوں کی غذائی قلت کو دور کرنا اور بہتر صحت کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ڈاکٹر ثمرہ خرم نے ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے تجاویز دیں اور کہا کہ مائیں چھ ماہ تک اپنے بچوں کوصر ف اور صرف اپنا دودھ پلائیں اور اس کے بعد بچوں کو نرم غذا دینا شروع کر دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ویک میں چھ ماہ سے چوبیس ماہ تک کے بچوں کو وٹا منز اور معدنیات کے ساشے ‘او آر ایس ،دست اور اسہال میں مبتلا بچوں کو زنک سیرپ دیئے جائینگے اور اس کے ساتھ ساتھ اہل جوڑوں کو مانع حمل /فیملی پلاننگ کی مصنوعات مفت فراہم کی جائینگی ۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…