دبئی میں دنیا کا پہلا اونٹوں کا ہسپتال قائم ،4کروڑ درہم سےبننے والے اس ہسپتال میں کتنے ملکوں کے ماہر ڈاکٹر ز کام کر رہے ہیں؟حیران کن انکشاف

3  اپریل‬‮  2019

دبئی(این این آئی)حکومت دبئی کے ابلاغی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ دبئی میں چار کروڑدرہم کی لاگت سے اونٹوں کا اسپتال قائم کردیا گیا۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت دبئی نے ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ میں تحریر کیا کہ اس اسپتال میں برطانیہ، اسپین ، ہندوستان اور میکسیکو سے اونٹوں کے ماہر ڈاکٹر کام کررہے ہیں۔ یہاں 20اونٹوں کا بیک وقت علاج کیا جاسکتا ہے۔ یہاں علاج کے بعد اونٹوں کو نقاہت

دور کرنے کیلئے ایک میدان بھی مخصوص کیا گیا ہے۔ اسپتال اونٹوں کے امراض اور ان کے جسمانی اسرار دریافت کرنے کے لئے ریسرچ یونٹ بھی قائم کریگا۔اسپتال میں اونٹوں کا آپریشن اور ایکسرے روم کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ مستقبل میں دیگر خدمات فرام کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ مقناطیسی ایکسرے کا بھی انتظام کیا جائیگا۔ علاوہ ازیں اونٹ کے جسم کے کسی بھی ایک حصے کے ایکسرے لینے والی مشین بھی مہیا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…