لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کیچپ، ساسز اور مائیونیر یونٹس کی چیکنگ کی ، صوبہ بھر میں 64 پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 3 یونٹس سیل،ناقص انتظامات پر 8یونٹس کو بھاری جرمانے، 51کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ 6 پروڈکشن یونٹس سے کیچپ اور مائیونیز کے سیمپلز مزید تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔،سیالکوٹ، بہاولپور اور رحیم یارخان میں ایک ایک پروڈکشن یونٹس کو سیل کیا گیا،سیل کیے گئے
یونٹس کیچپ کی تیاری میں ٹماٹر کی جگہ فلیوراور سٹارچ کا استعمال کیا جا رہا تھا،کپڑوں کو لگانے والی مائع میں ٹیکسٹائل رنگ ڈال کر کیچپ تیار کی جارہی تھی۔ساسز میں کیمیکل، کھلے رنگ جبکہ مائیونیر میں گندے انڈوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔پروڈکشن ایریا میں واش روم، لال بیگ، مکھیوں کی بھرمار اور نیلے ڈرم بھی موجود پائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیچپ کی تیاری اور مانگ میں اضافہ ہوتا ہے۔پی ایف اے قوانین کے نفاذ سے انڈسٹری میں بہتری خوش آئند ہے۔