نیویارک (این این آئی) امریکی شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی،راک لینڈ کاؤنٹی میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیا اور بچوں کے بغیر ویکسینیشن باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی گئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک میں خسرہ کی وبا سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں، جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ویکسینیشن کرانا لازمی ہوگی۔نیو یارک کی راک لینڈ کاؤنٹی میں خسرے کے ایک سو تیریپن کیسزرپورٹ
ہوئے، جس کے بعد انتظامیہ نے خسرہ سے بچاو کے ٹیکے نہ لگانے والے بچوں کے عام مقامات پر جانے کی پابندی لگادی ہے۔ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پانچ سو ڈالر کا جرمانہ اور چھ ماہ قید تک کی سزا ہو سکتی ہے، یہ اعلان واشنگٹن، کیلیفورنیا، ٹیکساس اور اِلونائے کی ریاستوں میں خسرہ پھیلنے کے بعد کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق ویکسی نیشن سے بچوں کو آٹیزم میں مبتلا ہونے کی افواہ کے باعث والدین نے بچوں کواس ٹیکے سے محروم رکھا ہے۔