اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کتنے گھنٹے کی نیند نوجوانوں کو ذہنی طور پر صحت مند رکھتی ہے ،ماہرین نے آگاہ کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کنٹینیوڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد طالبعلموں میں موبائل اور انٹر نیٹ کے استعمال کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا ۔سیمینار سے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال خان آفریدی اور ایس ایم سی کے سابق طالبعلم ڈاکٹر عرفان علی سید نے خطاب کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہاکہ آج کی نسل کے تمام مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی بجاآوری میں پوشیدہ ہے ۔اسلام زندگی کے کے ہر معاملے میں میانہ روی کا درس دیتا ہے ۔یہ ہی اصول انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھی اختیار کرنا چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ آج کل بچے رات گئے تک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں گم رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں متعدد نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں جن میں ڈپریشن سب سے عام ہے ۔ڈپریشن سے بچے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ رات کو زیادہ سے زیادہ رات ساڑھے دس بجے تک سوجایا جائے اور صبح سویرے اٹھا جائے ۔رات کی پرسکون نیند اور دن میں بیس منٹ کی ورزش انسان کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتی ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ میں نفسیات داں کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عرفان علی سید کا کہنا تھا کہ فی زمانہ جدید ٹیکنالوجی نے ہم سب کو اپنے پنجوں میں جکڑ لیا ہے جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ٹیکنالوجی ہماری تابع ہوتی نہ کہ ہم اس کے ۔ڈاکٹر عرفان علی سید نے اس موقع پر گیجٹس کے استعمال کے بد اثرات کے حوالے سے پریزنٹیشن بھی دی جس میں مختلف مثالوں کے ذریعے نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی دنیا سے بلاضرورت قرب حاصل کرنے کے نقصانات بتائے ۔سیمینار کی روح رواں ڈاکٹر راحت ناز نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…