حیدرآباد(این این آئی)زائد المیعاد اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا، گندگی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے 11 ریسٹورنٹس اور دو ہول سیلرز کو نوٹسز جاری، فوڈ اتھارٹی نے بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد ڈویژن آپریشنل ونگ نے اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد سید عمار حسین کی نگرانی میں موٹروے پولیس کے ساتھ نیشنل ہائی وے سعید آباد میں مختلف ریسٹورنٹس کا انسپیکشن کیا اور کھانوں کی تیاری
میں صفائی کا خیال نہ رکھنے ، کھلے کچن اور کھلی ، زائد المیعاد اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا، گندگی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے پر 11 ریسٹورنٹس اور دو ہول سیلرز کو نوٹسز دیئے گئے، سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی ٹیم کی جانب سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، ٹیم کی طرف سے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق آگاہی دی گئی اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تنبیہ بھی کی گئی۔