چائے اس درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہو جائے توپینے سے آپ کو کینسر بھی ہوسکتاہے،سائنسدانوں نے خبردار کردیا

25  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے کسے پسند نہیں ،لیکن اکثر لوگ بہت گرم چائے پینا پسند کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک انتہائی سنگین نقصان بھی بتا دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ 65ڈگری سینٹی گریڈ تک یا اس سے زیادہ گرم چائے پیتے ہیں ان کے غذا کی نالی کے کینسر

میں مبتلا ہونے کے امکانات 5گنا بڑھ جاتے ہیں۔ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے یا شراب پیتے ہیں ان میں یہ نقصان اور زیادہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 65ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ گرم چائے غذا کی نالی میں زخم کر دیتی ہے جن کا بھرنا بہت مشکل ہوتا ہے چنانچہ یہ زخم بالآخر کینسر بن جاتے ہیں۔ سگریٹ اور شراب اس نقصان میں اس لیے اضافے کا باعث بنتی ہے کہ ان دونوں میں پائے جائے والے خطرناک زہریلے مادے ان زخموں پر لگ کر اس کے کینسر بننے کی رفتار بڑھا دیتے ہیں۔ پیکنگ یونیورسٹی ہیلتھ سائنس سنٹر کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جون لو کا کہنا تھا کہ یہ کینسر غذا کی نالی میں گلے سے معدے تک کسی بھی جگہ ہو سکتا ہے اور عمر کی 60اور 70کی دہائی میں موجود لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔جو لوگ مذکورہ درجہ حرارت سے کم گرم چائے پیتے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں کینسر لاحق ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔اس لئے آپ بھی آج سے چائے پینے سے پہلے ضرور احتیاط کریں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…