اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

تیز گرم چائے گلے کے کینسر کا سبب بنتی ہے، تحقیقاتی رپورٹ کے ہوشربا نتائج

datetime 21  مارچ‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)امریکی محققین نے ایک تحقیق سے اخذ کیا کہ وہ افراد جو 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم اور دن بھر میں 700 ملی لیٹر تک چائے پیتے ہیں ان میں نیم گرم یا ٹھنڈی چائے پینے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد تک گلے کے کینسر کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

امریکی کینسر سوسائٹی اور تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر فرہاد اسلامی کی رپورٹ کے مطابق بہت تیزگرم چائے پینے سے گلے کے کینسر کا خدشہ تیزی سے لاحق ہوتا ہے اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کے کوئی بھی مشروب جیسے چائے، کافی یا پھر سادہ دودھ بہت تیز نہ پیا جائے بلکہ اسے ٹھنڈا کرکے یعنی نیم گرم پینا صحت کیلئے مؤثر ہے۔انٹرنیشنل ایجنسی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ گلے کے کینسر کا شمار دنیا کے 8 سب سے زیادہ ہونے والے خطرناک کینسر میں ہوتا ہے جس سے تقریباً ہر سال 4 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق شریانوں کا کینسر لاحق ہونے کی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور بہت تیز گرم مشروبات کا استعمال ہے جس سے غذا کی نالی اور معدہ شدید متاثر ہوتا ہے چونکہ غذا کی نالی طویل ہوتی ہے تاہم جب بھی کوئی خوراک یا پھر مشروب جو بہت زیادہ گرم ہو وہ غذا کی نالی سے گزرتی ہے تو نالی سوزش کا شکار ہوجاتی ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق رواں برس امریکا میں شریانوں کے کینسر میں 13 ہزار 750 افراد مبتلا ہوئے جب کہ خواتین کی تعداد 39 ہزار ہے۔لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے پروفیسر اسٹیفن ایوانس کے مطابق شریانوں کے کینسر کی وجہ صرف گرم مشروب ہی نہیں بلکہ وہ تمام چیزیں جو مائیکرو ویو میں بہت تیز گرم کرکے فوری استعمال کی جاتی ہیں وہ بھی انتہائی مضر صحت ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…