پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

بچوں کے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ میں گم ہونے سے کیا مسائل پیدا ہو رہے ہیں؟ ذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لیے صبح کتنے بجے تک سونا چاہیے؟ ماہرین کی انتہائی مفید باتیں

datetime 20  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کنٹینیوڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد طالبعلموں میں موبائل اور انٹر نیٹ کے استعمال کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا ۔سیمینار سے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اقبال خان آفریدی اور ایس ایم سی کے سابق طالبعلم ڈاکٹر عرفان علی سید نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کی نسل کے تمام مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی بجاآوری میں پوشیدہ ہے ۔اسلام زندگی کے ہر معاملے میں میانہ روی کا درس دیتا ہے ۔یہ ہی اصول گیجٹس اور انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھی اختیار کرنا چاہیئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل بچے رات گئے تک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا میں گم رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں متعدد نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں جن میں ڈپریشن سب سے عام ہے ۔ڈپریشن سے بچے رہنے کے لیے ضروری ہے کہ رات کو زیادہ سے زیادہ رات ساڑھے دس بجے تک سوجایا جائے اور صبح سویرے اٹھا جائے ۔رات کی پرسکون نیند اور دن میں بیس منٹ کی ورزش انسان کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھتی ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ میں نفسیات داں کے طور پر خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر عرفان علی سید کا کہنا تھا کہ فی زمانہ جدید ٹیکنالوجی نے ہم سب کو اپنے پنجوں میں جکڑ لیا ہے جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ٹیکنالوجی ہماری تابع ہوتی نہ کہ ہم اس کے ۔ڈاکٹر عرفان علی سید نے اس موقع پر گیجٹس کے استعمال کے بد اثرات کے حوالے سے پریزنٹیشن بھی دی جس میں مختلف مثالوں کے ذریعے نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی دنیا سے بلاضرورت قرب حاصل کرنے کے نقصانات بتائے ۔سیمینار کی روح رواں ڈاکٹر راحت ناز نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…