جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

والدین کوبچے کی پیدائش سے قبل ہی تھیلیسیمیاکی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کی آگاہی دیناہوگی ،یاسمین راشد

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکے اورلڑکی کیلئے تھیلیسیمیا کاٹیسٹ لازمی قرار دینے کیلئے ایوان سے قانون پاس کروانے کیلئے ورکنگ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تھیلیسیمیا پرخصوصی لیکچردیتے ہوئے کیا۔سیمینارمیں ایچ اوڈی روحی اورمیڈیکل طلباء و طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ یاسمین راشد نے مزیدکہا کہ پاکستان میں سومیں سے تیس افراد میں تھیلیسیمیامریضوں کی

تشخیص ہوجاتی ہے۔ والدین کوبچے کی پیدائش سے قبل ہی تھیلیسیمیاکی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کی آگاہی دیناہوگی۔ آج ڈاکٹرزکے ساتھ ساتھ والدین میں بھی تھیلیسیمیاکی آگاہی کاکریڈٹ پنجاب تھیلیسیمیا پروگرام کوجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موروثی مرض تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے بروقت تشخیص ہونابہت ضروری ہے۔ ایوان سے قانون پاس ہونے کے بعدشادی سے پہلے تھیلیسیمیاکا ٹیسٹ کروانے سے مرض کی شرح میں واضح کمی پیداہوگی۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کویقینی بنایاجائے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…