لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے جسم کی اضافی چربی کم کرنے کا آسان طریقہ دریافت کرلیا جس کے تحت اب ورزش یا سخت محنت کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے لیے نہانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اضافی وزن یا موٹاپے کا شکار افراد اپنے وزن میں کمی کے لیے سخت ورزش یا ادویات استعمال کرتے ہیں مگر اب انہیں ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ برطانیہ کے طبی ماہرین نے جسم کی اضافی چربی
ختم کرنے ایسا طریقہ ایجاد کیا جس کے لیے ہاتھ بھی ہلانے یا چہل قدمی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ نہا کر اسے ختم کیا جاسکے گا۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اضافی چربی کو کم کرنے کے لیے روزانہ ’گرم ببل باتھ‘ یعنی گرم پانی کے ٹب میں پرسکون بیٹھنا ہوگا اور پھر انہیں فرق نظر آنے لگے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ بات انہوں نے تحقیق کی بنیاد پر کی جس میں موٹاپے کا شکار درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ مطالعے کے دوران شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ایک گروپ کو روزانہ سائیکل چلانے جبکہ دوسرے کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں آدھے گھنٹے بیٹھایا۔ ماہرین کے مطابق تحقیقی نتائج سامنے آنے پر وہ خود بھی حیران رہ گئے کیونکہ سائیکل چلانے والے گروپ کے ممبران کی کیلوریز کم جبکہ ٹب میں بیٹھنے والوں کی روزانہ 140 کیلوریز کا استعمال ہوئیں۔ تحقیقاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ گرم پانی سے غسل کرنے سے بلڈ پریشر، شوگر جیسی بیماریوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے نیند بھی بہتر ہوتی ہے۔