اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغاز

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغازکر دیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا۔اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو

ٹیکنیکل،ہیڈکوارٹرلائسنسنگ ونگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فروزن فوڈزنمونوں کی رپورٹ جلد مکمل کرنے،19 لیٹر پانی کی بوتلوں پر بار کوڈلگانے ،فوڈ رنگوں کاتجزیہ،بناسپتی گھی، آئل کے اگلے مرحلے کی سیمپلنگ جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا۔چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغازکر تے ہوئے ٹیکنیکل ونگ کو ذمہ داری دے دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ٹیکنیکل،ہیڈکوارٹر اور لائسنسنگ ونگ کے سر براہان نے کارکردگی رپورٹب بھی پیش کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ونگ کو 19 لیٹر پانی کی بوتلوں پر بار کوڈ لگانے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہناتھا کہ بار کوڈ لگانے سے یہ پتہ چلایا جا سکے گا کہ بوتل کو کتنی مرتبہ استعمال کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فروزن فوڈز کے گزشتہ ماہ لیے گئے نمونوں کی رپورٹ بھی جلد از جلد مکمل کرنے اور اشیائے خورونوش کی تیاری میں استعمال کیے جانیوالے رنگوں کا تجزیہ بھی جلد مکمل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔کیپٹن (ر)محمد عثما ن نے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کے اگلے مرحلے کی سیمپلنگ جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو عوامی مفاد کے پیشِ نظر سیمپلنگ نتائج سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا صحت مند پنجاب مشن کے حصول کی بنیادی ضرورت ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…