بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

لاہوریوں کوبیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام ،فوڈ اتھارٹی نے کتنے ہزار کلوگوشت برآمد کر کے تلف کردیا؟پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور شہر کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت گوشت کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں بکر منڈی کے علاقے میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے4300کلو بیمار جانوروں کا گوشت

8ہزار کلو جانوروں کی باقیات برآمد کر کے پیمکو سنٹر میں تلف کر دی گئیں ،بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاوس ایریا میں 3 غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے بتایا کہ سیل کیے گئے سلاٹر ہاوس پہلے بھی سیل کیے گئے تھے، غیر قانونی طور پر کھول کر کام کیا جا رہا تھا ، بیمار جانوروں کا غیر قانونی مذبح خانے میں گوشت تیار کر کے جعلی مہریں لگائی جاتی تھیں، غیر قانونی مذبح خانوں سے جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں تک صحت بخش گوشت کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ،بیمار جانوروں کے ناقص گوشت سے متعدد موذی بیماریاں پھیلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ٹیمیں گلی محلوں میں چھپے ذبح خانوں کا سراغ بھی لگا رہی ہیں، کہیں بھی مضر صحت گوشت دیکھیں تو بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…