کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے ایک دریا میں زہریلا کیمیائی کوڑا پھینکے جانے کے بعد تین سو کے قریب افراد بیمار ہو گئے جن میں اکثریت اسکولوں کے بچوں کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس وجہ سے جنوبی ریاست جوہر میں 34اسکول بند کر دئیے گئے۔ بیمار پڑ جانے والے طلبہ کی
اکثریت انہی اسکولوں میں زیر تعلیم ہے۔ سینکڑوں متاثرین میں ان کے جسموں میں نظام تنفس کے ذریعے داخل ہونے والے زہر کے آثار کی تشخیص ہو گئی ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک لاری پر لدے ہوئے بہت سے انتہائی زہریلے کیمیائی فاضل مادے دریا میں پھینک دیئے گئے تھے۔