پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سمندری حرارت بحری حیات کےلیے جنگل کی آگ ثابت ہورہی ہے : رپورٹ

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اگر سمندروں کا درجہ حرارت پانچ دن کے لیے بھی بڑھ جائے تو اس کے تباہ کن اثرات ہوتے ہیں جو سمندری حیاتیات، مرجانی چٹانوں اور مونگوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔اس نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 29 برس (1987 سے 2016 تک) میں حرارتی لہر (ہیٹ ویو) والے ایام کی

شرح 50 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ یہ سمندری جنگلات کے لیے ایک بری خبر ہے جنہیں ہم مونگے اور مرجان کی چٹانوں کی صورت میں جانتے ہیں۔برطانیہ میں میرین بائلوجیکل ایسوسی ایشن( ایم بی اے) سے وابستہ پروفیسر ڈین اسمیل کا کہنا ہے کہ ہم سمندری گھاس کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھ رہے ہیں ۔ صرف چند ہفتوں یا مہینوں میں سینکڑوں کلومیٹر ساحلی پٹی پر قیمتی سمندری گھاس غائب ہورہی ہے۔ماہرین نے اس ضمن میں 116 تحقیقی مقالوں اور سروے کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس طرح کیریبیئن کورال ریفس ( مرجانی چٹانوں)، آسٹریلیا کی سمندری گھاس اور کیلیفورنیا کے سمندری جنگلات بطورِ خاص نقصان ہوا ہے جو اب تک جاری ہے۔ ماہرین نے بحرِ ہند میں بھی ایسی ہی تباہی کی پیشگوئی بھی کی ہے۔اس نقصان سے سمندری غذا اور وسائل استعمال کرنے والے شدید متاثر ہوں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری ہیٹ ویو کاسلسلہ اب بڑھتا رہے گا اور اب بھی وقت ہے کہ ہم اس کے ازالے کے اقدامات کریں۔ اس سے قبل ماہرین کہہ چکے ہیں کہ سمندری حدت بڑھنے سے دنیا بھر میں مچھلیوں کی تعداد 4 فیصد تک کم ہوچکی ہے

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…