جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کھانسی میں اپنی دیکھ بھال کیسے کریں؟

datetime 5  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلے کی خرابی، حلق کی سوزش، سانس کی نالی میں کسی قسم کے انفیکشن کا جنم لینا یا پھیپھڑوں کی خرابی، کھانسی کا سبب بنتی ہے۔اس کے لئے اپنی دیکھ بھال آپ کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔بھاپ لینا ہوا میں بڑھتی ہوئی نمی کھانسی کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

سادے پانی کا بھاپ لینا نمی بڑھانے کا کام کرتا ہے۔بے تحاشا پانی پینا کھانسی ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے تاکہ بلغم پتلا ہو اور نکلنے میں آسانی ہو۔ غرارے کریں گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کرنے سے بھی گلے کی سوجن کم ہوتی ہے۔اور کھانسی میں آرام آتا ہے۔اس کے علاوہ گلے میں پھنسا ہوا بلغم بھی آسانی سے نکل جاتا ہے۔وکس کی گولیاں چوسیں کف ڈراپس یعنی وکس کی گولیاں چوسنے سے بھی کھانسی اور خراش میں آرام آتا ہے۔اس کے لئے اسٹرپ سلز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ سگریٹ نوشی سے اجتناب خود کو دھواں دار فضاء اور کسی بھی طرح کی ماحولیاتی آلودگی سے دور رکھیں۔ سیگریٹ کا دھواں کھانسی کو مذید بگاڑ سکتا ہے، اس سے اجتناب کریں۔بار بار ہاتھ دھوئیں کھانسی ہونے کے نتیجے میں ہاتھوں کو بار بار ا اینٹی بیکٹیریل سابن سے دھویا جائے تاکہ مزید جراثیم وں سے بچا جا سکے۔کھانسی میں پرہیز ٹھنڈے پانی اور سوفٹ ڈرنک سے پرہیز کریں۔دودھ دہی اور پنیر کھانسی میں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔خشک کھانسی میں تیل میں تلی ہوئی اشیا سے پرہیز کرنا چاہیے۔پالک کڑی اور مچھلی کے استعمال سے پرہیز کریں

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…