پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت پشاور میں 18 ہائی رسکہونین کونسلز کیلئے ایمرجنسی رسپانس یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیووائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے 18ہائی رسک یونین کونسلزکیلئےایمرجنسی رسپانس یونٹ قائم کردیا گیا۔ ایمرجنسی رسپانس یونٹ مولوی جی اسپتال
میں قائم کیا گیا۔سیکریٹری صحت ڈاکٹرفاروق جمیل نے ایمرجنسی یونٹ کاافتتاح کیا تاہم ایمرجنسی یونٹ میں ابتدائی طورپر10رکنی طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پشاورمیں گزشتہ17ماہ سےپولیووائرس کی مسلسل موجودگی کی نشاندہی ہورہی ہے، خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جوکہ سال 2019 کا پہلا پولیو کیس تھا۔