بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کمر کے درد سے نجات کے 5 آسان طریقے جانئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ کمر درد دنیا کے ہر پانچ میں سے چار افراد کو زندگی کے کسی حصے میں اپنا شکار بناتا ہے۔ اونچی ایڑیوں کے سینڈل بلخصوص

خواتین اور بلعموم مردوں کے کمر میں درد کی بڑی وجہ اونچی ایڑیوں والے جوتے بھی ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جو سینڈل یا جوتے آپ پہن رہے ہیں ان کی ایڑیاں بظاہر ٹھیک لگ رہی ہوں لیکن ان کی غیرہمواری سے آپ کے کمر میں درد ہوتا ہو۔ اس حوالے سے طبی ماہرین متفق ہیں کہ جب اونچی ایڑی والے جوتے پہنیں جائیں تو کمر کا سارا زور اوپر سے نیچے کی جانب سرایت کرتا ہے جس کے باعث کمرے کی ہڈی اور پٹھے مسلسل دباؤ کی زد میں ہوتے ہیں۔ یوں تو اونچی ایڑی والے جوتے پہننے سے گریز کریں لیکن آپ نے پہننے کا فیصلہ ہی کرلیا تو اپنے سینے کو تھوڑا باہر نکال کر چلیں اس طرح نصف دباؤ تقسیم ہو کر گھٹنے پر منتقل ہوجائےگا۔ بستر کا جادو ہمارا بستر یقیناً راحت اور سکون پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے لیکن خیال رہے کہ اگر آپ کے استعمال میں غیرمعیاری میٹرس (گدے) ہے تو درحقیقت آپ اپنی کمرے کے لیے متعدد مسائل کو دعوت دے رہے ہیں۔ ایسا اکثر دیکھنے میں آیا ہے جو لوگ سخت میٹرس کا استعمال کرتے ہیں انہیں نرم میٹرس پر راحت محسوس نہیں ہوتی۔ محققین کے نزدیک جو لوگ درمیانی درجے (یعنی زیادہ سخت اور نہ ہی زیادہ نرم) کا میٹرس اپنے سکون کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ کمر کے درد سے بہت حد تک دور رہتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے زیر استعمال میٹرس کا جائزہ لیں۔ نشست و برخاست کمر جھکا کر بیٹھنا کمر درد کو بدتر بناتا ہے خاص

طور پر اگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، تو کمپیوٹر استعمال کرتے کی بورڈ کی جانب جھکنے سے گریز کریں اور بالکل سیدھا بیٹھیں جبکہ کندھوں کو پرسکون رکھیں۔ 20 منٹ کی ورزش سڈنی یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مختلف قسم کی ورزشوں کے عادی ہوتے ہیں ان میں ایک سال کے اندر کمر درد کی شکایت میں 35 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔ اسی طرح جو مریض ورزش کے ساتھ ساتھ بھاری چیزوں کو اٹھانے اور بیٹھنے کے

مناسب طریقے کو اپناتے ہیں، ان میں اس درد کا خطرہ 45 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ کم از کم 7 گھنٹےکی نیند جب کمر میں درد ہو تو سونا مشکل ہوجاتا ہے، مگر اکثر یہ کمر درد ناکافی نیند کی وجہ سے بدتر ہوتا ہے۔ آپ کے سونے کا خراب انداز کمردرد کو بڑھا دیتا ہے، اگر آپ اکثر کمردرد کا شکار رہتے ہیں تو پہلو کے بل لیٹنے کی کوشش کریں، آپ گھٹنے کے درمیان تکیہ رکھ لیں تاکہ ریڑھ کی ہڈی قدرتی پوزیشن میں رہے اور کمر کو دباﺅ سے ریلیف ملے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…