اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

صحت مند رہنے کے لیے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس دنیا میں شاید ہی کوئی ذی شعور ہو جو بیمار ہونا چاہتا ہو کیونکہ بیماری چاہے چھوٹی ہو یا بڑی اس سے انسان کے معاملات زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں ۔ کیونکہ بیماری کی وجہ سے انسان کی طبیعت میں بیزاری پیدا ہوتی ہے اور اکتاہٹ کے ساتھ کام میں جی نہیں لگتا ہے اس کے ساتھ ہی علاج معالجے میں ایک کثیر رقم خرچ ہو جاتی ہے ۔

ڈاکٹرز ہوں یا بڑے بوڑھے سب کا یہ ہی کہنا ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔کیونکہ احتیاط سےبہت سی بیماریوں سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے بیماریوں کا شکار ہو نے کے امکانات میں بھی کمی ہوتی ہے ۔ اگر آپ بھی صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی روزمرہ زندگی میں ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنا لیں کیونکہ یہ وہ عادت ہے جو بہت سی بیماریوں کا علاج ہے ۔ صحت کے اِداروں کے مطابق ہاتھ دھونا بیماریوں اور اِن کے پھیلاؤ سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔‏ عام طور پر لوگوں کو نزلہ،‏ زکام اور فلو اِس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ گندے ہاتھوں سے اپنی ناک یا آنکھوں کو ملتے ہیں۔‏ اِن بیماریوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ دن میں اکثر ہاتھ دھوئیں۔‏ حفظانِ‌ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے سے تو آپ زیادہ سنگین بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں جیسے کہ نمونیا اور دست وغیرہ۔‏ ایسی بیماریوں کی وجہ سے ہر سال 20 لاکھ سے زیادہ بچے موت کا شکار ہوتے ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہوتی ہے۔‏ ہاتھ دھونے کی معمولی عادت اپنانے سے ایبولا جیسی جان‌لیوا بیماری کے پھیلنے کا اِمکان بھی کم ہو سکتا ہے۔‏ بعض صورتوں میں ہاتھ دھونا بہت ہی ضروری ہوتا ہے تاکہ ہماری یا دوسروں کی صحت کو خطرہ لاحق نہ ہو،‏ مثلاً ٹائلٹ اِستعمال کرنے کے بعد ،بچوں کے پیمپر بدلنے کے بعد،کسی زخم پر مرہم‌پٹی کرنے سے پہلے اور اِس کے بعد،کسی بیمار شخص سے ملنے سے پہلے اور ملنے کے بعد،سبزیاں یا گوشت وغیرہ کاٹنے،‏ پکانے،‏ کھانے اور دوسروں کو پیش کرنے سے پہلے،چھینک مارنے،‏ کھانسی کرنے یا ناک صاف کرنے کے بعد،کسی جانور یا اُس کے فضلے کو چُھونے کے بعداور کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بعد وغیرہ ۔ یاد رکھیں کہ ہاتھ دھونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ واقعی صاف ہو گئے ہیں۔‏

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ عوامی ٹائلٹ اِستعمال کرتے ہیں،‏ اُن میں سے بہت سے یا تو ہاتھ دھوتے ہی نہیں اور اگر دھوتے ہیں تو صحیح طرح نہیں دھوتے۔‏ ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟‏ پہلے نلکے کے نیچے ہاتھ رکھ کر اِنہیں اچھی طرح گیلا کریں اور پھر صابن لگائیں۔‏ ہاتھوں کو اچھی طرح مل کر جھاگ بنائیں،‏ ناخن صاف کریں،‏ انگوٹھے صاف کریں،‏ ہاتھوں کی پُشت اور اُنگلیوں کے درمیان خلا کو صاف کریں۔‏ کم‌ازکم 20 سیکنڈ تک ہاتھ ملتے رہیں۔‏ صاف پانی سے دھوئیں۔‏ ٹشو یا صاف تولیے سے ہاتھ خشک کریں۔‏ یہ ساری باتیں معمولی لگتی ہیں لیکن یہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کو موت کے مُنہ میں جانے سے بچا سکتی ہیں۔‏

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…