منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

صرف 15دن اس جگہ پر قیام کریں مہینوں تک صحت مند رہیں

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

کولوراڈا(سی ایم لنکس)اگر آپ صرف 15 دن کسی بلند پہاڑی مقام پر گزار لیں تو آپ کی صحت مہینوں تک اچھی رہے گی۔ اس بات کا انکشاف یونیورسٹی آف کولوراڈو میں کیے گئے ایک مطالعے سے ہوا جس میں 20 افراد شریک تھے۔ ان تمام افراد کو سطح سمندر سے 5 ہزار میٹر بلند ایک پہاڑی مقام پر لے جایا گیا جہاں وہ 15 دن تک رہے۔ وہاں اپنے قیام کے دوران وہ کوہ پیمائی سمیت دوسری جسمانی سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔

پہاڑی علاقے سے واپسی پر ان کے خون میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگئی جو کم از کم 4 ماہ تک برقرار رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ یا اس سے کچھ زیادہ کی بلندی پر ہوا میں آکسیجن کا تناسب 53 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اور اسی کمی کی وجہ سے خون کے سرخ خلیات کو ہوا سے آکسیجن جذب کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور اسی کوشش کے دوران وہ اپنے اندر موجود ہیموگلوبین کو اسی مناسبت سے تبدیل کرتے ہیں۔ اس طرح ہیموگلوبین میں آکسیجن جذب کرنے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہتا ہے کہ جب تک وہ خلیات اپنی قدرتی عمر (120 دن) مکمل کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔اس سے پہلے سائنسدانوں کو یہ تو معلوم تھا کہ بلند اور پْرفضا پہاڑی مقامات پر کچھ دن گزارنے سے صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں لیکن یہ مفید اثرات کس حد تک ہوتے ہیں اور کب تک برقرار رہتے ہیں اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔تاہم آلٹی ٹیوڈ اومکس (AltitudeOmics) نامی تحقیقی منصوبے کے تحت، جس میں یونیورسٹی آف کولوراڈو کے علاوہ کچھ اور امریکی جامعات بھی شریک ہیں، بلند مقامات پر رہنے کے مختلف اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ مذکورہ مطالعہ بھی اسی منصوبے کے تحت انجام دیا گیا تھا۔اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ جب خون کے سرخ خلیات کو ہوا میں آکسیجن کی قلت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ عموماً ایک دن کے اندر اندر خود کو تبدیل کرکے زیادہ آکسیجن جذب کرنے کے قابل بنالیتے ہیں۔

لیکن ایک اور دریافت یہ بھی ہوئی کہ سرخ خلیات میں ہونے والی یہ تبدیلی پائیدار ہوتی ہے اور اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک وہ خلیے اپنی قدرتی عمر پوری کرکے ختم نہیں ہوجاتے۔خون میں آکسیجن جذب کرنے کی بہتر صلاحیت کے اثرات دماغ سمیت پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں۔ مختلف جسمانی حصوں کو آکسیجن کی بہتر فراہمی کے باعث متعدد بیماریوں سے قدرتی حفاظت بہتر ہوتی ہے جب کہ دماغی پریشانیوں اور تکالیف میں بھی بہت افاقہ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…