لاہور(آئی این پی ) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہمی کے لئے خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ،100 سے زائد ادویات غیرمعیاری نکلیں ، غیر معیاری ادویات کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ،80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی،45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری، غیرمعیاری ادویات میں دل، ہیپا ٹائیٹس،جسم کے درد، گلے،
تیزابیت اور اینٹی بایئوٹک شامل ۔ اتوار کو ترجمان ڈرگ یونٹ محمد شفیق کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کے لیب ٹیسٹ کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ ادویات کے نمونے 107 سرکاری ہسپتالوں سے حاصل کئے گئے ہیں 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیجز پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان کو فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ 80 ادویات میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ان میں دل‘ ہیپاٹائٹس‘ جسم درد‘ گلے ‘ تیزابیت اور اینٹی بائیوٹیک کی ادویات شامل ہیں یہ ٹیسٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔ ان ادویات کے معاملے پر حکومت کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ وہ ادویات چیک کرکے لیں۔ ان تمام ادویات کو فوری طور پر تمام میڈیکل اسٹورز سے ہ ٹانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے مطابق چھ ماہ کے دوران سو سے زائد ادویات غیر معیاری قرار دے دی گئی ہیں۔ ادویات کے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیے گئے اور تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے۔