جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

زندگی کے آخری لمحے میں جسم کے اندر کیا ہوتا ہے؟

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

جرمنی (مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی کے آخری لمحے میں انسانی جسم کے اندر کیا ہوتا ہے ؟ اس راز کو جاننے کا دعویٰ سائنسدانوں نے کیا ہے۔ یہ دعویٰ جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق مرنے سے پہلے یا زندگی کے آخری لمحے میں برقی سرگرمی کی ایک لہر دماغ میں پیدا ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے قریب المرگ مریضوں کی دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لیا تھا۔

تاکہ جان سکیں کہ آخری لمحات میں جسم کے سب سے اہم عضو کس طرح کام کرنا بند کرتا ہے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ جب جسم کے دیگر حصوں میں زندگی کے آثار ختم ہوجاتے ہیں تو بھی ذہنی شعور کچھ منٹ تک باقی رہتا ہے اور یہ پانچ منٹ تک برقرار رہ سکتا ہے۔ چریٹی یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران دماغی ماہرین کی ٹیم نے نو ایسے افراد کے دماغوں کے برقی سگنل کا جائزہ لیا جو انتقال کرگئے تھے۔ برلن اور سنسناٹی سے تعلق رکھنے والے ان تمام انتقال کر جانے والے مریضوں کو جان لیوا دماغی انجری کا سامنا تھا اور ماہرین نے ان کے سر پر الیکٹروڈز نصب کیے تھے تاکہ مرنے کے عمل کا میکنزم دیکھ سکیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ کسی فرد کے دل کی دھڑکن تھمنے کے پانچ منٹ بعد تک بھی دماغی خلیات کام کرسکتے ہیں۔ مگر جب خلیات کام کرنا بند کرتے ہیں، اس لمحے ایک برقی لہر سی دماغ میں دوڑتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ جب یہ برقی لہر دوڑتی ہے تو دماغی خلیات کو توانائی دینے والے محفوظ الیکٹروکیمیکلز ختم ہونے لگتے ہیں اور موت کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ اس عمل کو ریورس کیا جاسکتا ہے، خلیات اس وقت مرتے ہیں جب خون کی گردش تھمتی ہے اور آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جنھیں یہ خلیات اپنے افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو دماغی خلیات وہ محفوظ توانائی استعمال کرتے ہیں۔

جو چند منٹ تک انہیں کام کرنے کا موقع دیتی ہے جس کے بعد وہ مکمل طور پر مرجاتے ہیں۔ اس پراسیس کو اسپریڈنگ ڈپریشن بھی کہا جاتا ہے جس کے دوران عصبی خلیوں میں ایک برقی رو دوڑتی ہے جس کے بعد اچانک خاموش ہوجاتے ہیں۔ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ اس عمل کا دورانیہ کتنا ہوسکتا ہے، اس بارے میں ابھی بحث کی جاسکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے Annals of Neurology میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…