منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سبز سیب کے 5 حیران کن فوائد

datetime 26  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے لیکن آپ جتنا سرخ سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے اس سے بہت کم نظر سبز یعنی ہرے سیبوں پر پڑتی ہوگی۔ سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا، جیسے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔ ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ 1- میٹابولزم میں اضافہ سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ سبز سیب سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔ 2- خون کی روانی میں مددگار سبز سیبوں میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی، جبکہ اس میں وٹامن کے کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ 3- وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانے سے جلد تازہ رہتی ہے، جبکہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ 4- ہڈیوں کے لیے مفید کئی وٹامن اور منرلز کی موجودگی کے ساتھ ساتھ سبز سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ 5- سدا بہار جوان رہنے میں مددگار ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…