منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی: کیا آپ جانتے ہیں کہ ’کڑی پتے‘ کے استعمال سر درد سمیت دیگر بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے؟۔

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں کہ ’کڑی پتے‘ کے استعمال سر درد سمیت دیگر بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے؟۔تفصیلات کے مطابق قدرت نے بعض پودوں میں ایسی افادیت رکھی ہے کہ اگر اُن کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کڑی پتے کو کھانے میں ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

تاہم اس میں کئی طبی فوائد چھپے ہیں۔روزانہ نہار منہ یا کھانے کے ساتھ کڑی پتے کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو بہتر اور معدے کی خرابی کو دور کرتا ہے، اگر رات میں چند پتوں کو پانی میں بھگو کو اس کا پانی نہار منہ استعمال کیا جائے تو ہاضمے کی بیماری سے باآسانی نجات حاصل ہوجاتی ہےْ اگر آپ کے گردے میں پتھری ہے تو اس کے پتوں کا استعمال بغیر آپریشن پتھری کو باہر نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اکثر نوجوانوں کو وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے اور ان کے جھڑنے کی شکایت ہوتی ہے، اگر روزانہ کڑی پتے کھانے کے بعد استعمال کیے جائیں تو بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور ان کی سیاہی دوبارہ آجاتی ہے۔کڑی پتے کو کھانے یا پھر اسے جلد پر لگانے سے چہرے کے کیل مہاسے اور جھائیوں دور ہوجاتی ہیں جبکہ جلد پر لگے داغ دھبے بھی ختم کرنے میں کڑی پتا بہت کارآمد ہے۔اگر کسی شخص کو کوئی زہریلا سانپ، بچھو یا کوئی دوسرا جانور کاٹ لے تو چند پتے لے کر فوری زخم پر لگائیں ایسا کرنے سے زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ سردرد کی شکایت والے حضرات اگر کڑی پتے کے تیل کی مالش کریں تو انہیں درد سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔ زیتون کے 250 ملی لیٹر تیل کو ایک بوتل میں ڈالیں اور پھر اُس میں 30 گرام کڑی پتے شامل کر کے دو ہفتے کے لیے چھوڑ دیں، بعد ازاں تیل کو کپڑے سے چھان کر دوسری بوتل میں ڈالیں اور اسے مالش کے لیے استعمال کریں جس کے بعد سر درد سے افاقہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…