اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کمپیوٹر اب سرطان کے ڈاکٹر جیسا ماہر

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب جلد کے سرطان کی نشاندہی کمپیوٹر کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں کی طرح تصویر دیکھ کر کی جا سکے گی۔امریکہ کی سٹینفرڈ یونیورسٹی کی ٹیم کے مطابق یہ دریافت ’انتہائی دلچسپ‘ ہے اور اس کی آزمائش اب کلینکس میں کی جائے گی۔مصنوعی ذہانت کا یہ نظام گوگل کے

ایک سافٹ ویئر پر مبنی ہے جس نے بلیوں اور کتوں کے درمیان فرق کرنا سیکھا۔اس نظام کو 450،129 تصاویر دکھانے کے ساتھ ساتھ ہر ایک تصویر میں موجود جلد کی حالت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے نتیجے میں نظام نے جلد کے سب سے عام سرطان کارسینوما اور سب سے مہلک میلانوما کی نشاندہی کرنا سیکھی۔میں سے صرف ایک جلد کا سرطان میلانوما ہوتا ہے، لیکن اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رسولی دو ہزار پھچتر 75 فیصد ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے۔سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے اس تجربے میں مصنوعی ذہانت کے نتائج کا موازنہ 21 تربیت یافتہ ڈاکٹروں سے کیا گیا۔ اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر اینڈرے ایسٹیوا نے بی بی سی کو بتایا کہ عمومی طور پر اس کے نتائج ماہرینِ امراض جلد کے برابر ہیں۔مگر کمپیوٹر سافٹ ویئر والا یہ نظام مکمل تشخیص نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے بائیوپسی یا جسم سے لیے گئے بافت کا معائنہ کر کے حتمی نتیجہ نکالا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ایسٹیوا کا کہنا ہے کہ فی الحال کلینکوں میں بیک وقت ڈاکٹروں کے نتائج سے اس نظام کا موازنہ کرنا ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس نظام کا موبائل ڈیوائس پر استعمال کافی دلچسپ ہو سکتا ہے، جس کے لیے ہمیں ایک ایپ بنانی پڑے گی اور اسے موبائل ڈیوائیس ہی کے ذریعے آزمانا ہو گا۔برطانوی فلاحی ادارے کینسر ریسرچ کی ڈاکٹر یانا وٹ کا کہنا ہے کہ ’آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جلد کے سرطان کی تشخیص کافی دلچسپ ہے کیونکہ اس

سے امراض جلد کے ماہر اور ڈاکٹروں کو مدد ملے گی۔’گو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس معالج کے مقابلے میں تشخیص کرتے ہوئے جس طرح معلومات کو پرکھتا ہے اس کا متبادل نہیں ہو سکتی مگر اس کے ذریعے ڈاکٹر مریض کو ماہرین کی طرف بھیجنے میں مدد حاصل کر سکیں گے۔‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…