جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

ہڈیوں کا بھربھرا پن، کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی، حکیم محمد افضل میو نے نہایت آسان علاج بتا دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) موجودہ دور میں ہڈیوں کے امراض میں اضافہ کی بنیادی وجہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور کولا مشروبات وغیرہ کا زیادہ استعمال ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام آسٹیو پروسس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی،

حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم محمد شہباز سرور، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم حامد محمود، حکیم عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہدنے ” ہڈیوں کا بھربھرا پن ،اسباب ،علامات اور علاج ” کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں غذائی معمولات کے حوالہ سے جو تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اس سے ہماری صحت مجموعی طور پر شدید متاثر ہو ئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے حکیم محمد احمد سلیمی نے اس موقع پر کہا کہ ہڈیوں کے امراض اور اس جیسے امراض سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو فطرت کے عین مطابق بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ ان امراض سے محفوظ رہنے کے لیے کولا مشروبات، کیفین پر مبنی دیگر غذائیں ، گوشت اور بازاری کھانوں کا استعمال کم سے کم کردیں اس موقع پر مقررین نے حکومتی ارباب بست و کشاد سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دکھی اور بیمار انسانیت کی خدمت کے لیے پاکستان میں طب یونانی جو کہ اس خطے کا مقبول ترین قدرتی طریقہ علاج ہے اس کے فروغ اور ترقی کے لیے مناسب اقدامات کریں تاکہ ملکی مسئلہ صحت کو حل کرنے میں پیش رفت ہو سکے- اور یہ طریقہ علاج اس خطے کے عوام کے مزاج کے عین مطابق ہے – مقررین نے مزید کہا کہ آسٹیو پراسس سے بچنے کے لیے دودھ ، دہی اور کیلشیم پر مبنی غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے نیز ٹماٹر ،سیب اور دیگر پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذاؤں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…