اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیموں ایک ایسی چیز ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکوں، عرق اور دیگر میں متعدد طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔اس پھل کو چائے میں استعمال کیا جاسکتا ہے، کھانا پکانے اور نزلہ زکام دور بھگانے کے لیے بھی، مگر پھر بھی اس کی متعدد خوبیاں ایسی ہیں جو اکثر افراد کو معلوم نہیں ہوتیں۔اگر آپ لیموں کو سونے سے قبل اپنے بستر کے سرہانے رکھ دیں تو اس کے کیا فوائد ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔لیموں کی ترش مہک اعصابی نظام کو سکون پہنچاتی ہے، ذہنی بے چینی میں کمی اور تناؤ سے بھی نجات ملتی ہے۔ اگر آپ کے پاس لیموں کا عرق نہیں تو لیموں کا ٹکڑا سرہانے رکھ سکتے ہیں۔
لیموں کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کی مہک روزانہ سونگھنے سے لوگوں کے اندر توجہ مرکوز کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ ذہنی سرگرمی اور یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اپنے دفتر میں بھی اس مہک کی وج ہسے لوگ کم غلطیاں کرتے ہیں۔لیموں کا عرق ڈپریشن سے نجات کے لیے آزمودہ نسخہ ہے، تو اس کو آزما کر دیکھیں۔لیموں صرف خوشگوار مہک کے ساتھ ہی نہیں بلکہ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں، جو کہ کمرے کی ہوا کو جراثیموں سے پاک کرتی ہیں۔وہ افراد جو بلڈ پریشر یا فشار خون کے شکار ہیں، لیموں ان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کی مہک بلڈ پریشر میں کمی لاتی ہے۔چیونٹیاں، مکھیاں، مچھر اور دیگر کیڑے ایسے گھر میں رہنا پسند نہیں کرتے جہاں لیموں کی مہک ہو، اور اس کے لیے آپ کو مہنگے کیمیکلز خریدنے کے لیے پیسے کرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں، بس لیموں کے کچھ ٹکڑے کاٹ کر ابن پر لونگیں رکھ لیں۔